شیما کرمانی کافہمیدہ ریاض کی نظم ”آو ہم وطنو رقص کرو“پررقص ،سماں باندھ دیا

کراچی (مشرق نیوز) ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میںمعروف رقاصہ شیما کرمانی نے معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض کی نظم ”آو ہم وطنو رقص کرو“پررقص کامظاہرہ کیااورسماں باندھ دیا۔تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔فیسٹیول کے 16ویں روز !The sound of Tinkling Bells کے عنوان سے ”ایک شام کلاسیکل ڈانس کے نام“کا انعقاد آڈیٹوریم ون میں کیا گیا جس میں روس کے قونصل جنرل نے شرکت کی۔معروف رقاصہ شیما کرمانی نے پرفارمنس کا آغاز معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض کی نظم ”آو ہم وطنو رقص کرو“سے کیا، شیما کرمانی کی پرفارمنس نے نظم کو نیا رنگ دے دیا۔اس کے علاوہ ڈانس پرفارمنس Sound of tinkling bells میں غلامی سے آزادی کا سفر کرنے والے افریقا کا چرچا ہوا، مغل دور کے رقص کی جھلکیاں بھی نظر آئی۔شیما کرمانی نے گروپ کے ہمراہ دیگر پرفارمنسز سے شائقین کو محظوظ ہونے پر مجبور کردیا، کلاسیکل رقص کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔