سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 910 پوائنٹس گر گیا

کراچی (مشرق نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 910 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 12 بجکر 42 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 910 پوائنٹس یا 1.12 فیصد کمی کے بعد 80 ہزار 381 پر آگیا، جو 81 ہزار 292 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 26 ستمبر کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آو¿ٹ پیکیج کی منظوری کے باوجود سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہو گیا تھا اور انڈیکس میں 589 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔ اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 764 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔