موسیٰ خیل میں نجی کمپنی پر حملہ،20مزدور اغواءکے بعد رہا

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)موسیٰ خیل میں نجی کمپنی پر حملہ،فائرنگ،20مزدور اغواءکے بعد رہا۔

ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے سرراغہ میں رات گئے مسلح افراد نے نجی کمپنی پردھاوا بول دیا ،20مزدوروں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے،مشینری کو فائرنگ کرکے نذر آتش کردیا، جلائے گئے سامان میں8بلڈورز بھی شامل ہیں،بعدازاں20 مزدوروں کو چھوڑ دیا گیا ،پولیس نے تصدیق کردی۔