اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے قائد حسن نصراللہ کی شہادت پر اظہارافسوس کیا ہے۔اپنے خصوصی بیان میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا پاکستانی قوم دکھ اور رنج کی گھڑی میں فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کے ساتھ ہے،فلسطین اور لبنان کے معصوم شہریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ حسن نصراللہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت سارے عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے، اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر عالمی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ظلم و جبر کیا،امن کے داعی عالمی اداروں کیلئے کھلا چیلنج ہے ، اسرائیل کو قتل عام سے روکنا ہوگا،لبنان کے شہدا کیلئے ہر مسلمان سوگوار ہے، اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں اور مسلم امہ کی مدد فرمائے۔
حسن نصراللہ اور انکے ساتھیوں کی شہادت پورے عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے :عبدالعلیم خان
















