دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے ہمیں سرکار دوعالم کی تعلیمات اپنانا ہوں گی :خواجہ سلمان رفیق

لاہور (اپنے نمائندے سے )ڈینگی کے تدارک کیلئے حکومتی وسائل اور توانائی بروئے کارہے ، ”ڈینگی آگاہی مہم“کے حوالے سے علماءوخطباءکا کردار تابناک ، مساجد اور محراب ومنبرملکی سلامتی کے امین او ر رواداری ، انسان دوستی اور اخوت و بھائی چارے کے علمبردار ہیں ۔ حکومت اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کررہی ، جس کیلئے تمام محکمے مستعد ہیں ۔ انسانی جانوں کی حفاظت لازم اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق سہولیات اور معاشرتی ضروریات کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے ، کسی ادارے یا شعبے کو کوتاہی نہیں کرنے دیں گے ، اس سے پوری سوسائٹی پریشان ہوسکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار منسٹر آف سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے مدرسہ لیڈرشپ کے ساتھ ”ڈینگی آگاہی مہم “ کے سلسلے میں ” ماحولیاتی پاکیزگی و صفائی اور مذہبی طبقات کی ذمہ داری “کے موضوع پرایوان اوقاف میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے تمام وفاق المدارس(تنظیمات مدارس ِدینیہ )، جامعہ اشرفیہ ، جامعہ نعیمیہ لاہوراور مرکز اہل حدیث کے نمائندگان مولانا شفیق احمد پسروری ،مولانا زبیر حسن ، مولانا عمران حنفی ، مولانا اسعد نیاز،مولانا افضل حیدری،ڈاکٹر محمد کامران مسعود، مولانا خلیل الرحمن ساقی، علامہ لعل حسین توحید ، مولانا عبد المالک شیر پاﺅ ، پروفیسر ممتاز احمد ربانی ، مولانا میر آصف اکبر ،مولانا محمد عمیر ودیگر مقررین نے کہا کہ اسلام ماحولیاتی پاکیزگی کا امین ہے۔ سیرت طیبہ کے ذریعہ حفظان صحت کے اصولوں کی ترویج ممکن ہے۔ ڈینگی سے بچاﺅ کی حفاظتی تدابیر کو عامة الناس تک پہنچانے کے لےے علماءو خطباءبھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ مدرسہ سٹوڈنٹس ، ٹیچرز اور عوام الناس کو اس آگاہی مہم کے سلسلے میں تحریری میٹریل کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ہر سال ڈینگی کا پھیلاﺅ بڑھ جاتا ہے، اسکے مضراثرات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا لازم ہے۔مدرسہ لیدڑ شپ نے اس موقع پر”ڈینگی آگاہی مہم“کے سلسلے میں حکومت کا بھر پورساتھ دینے پر اتفاق کیا ۔ سیمینار میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید ، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف عامر علی چشتی ، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور حافظ محمد جاوید شوکت،صوبائی خطبا ءاوقاف مولانامختار احمد ندیم، مولانا محمد احمد،زونل خطباءاوقاف ڈاکٹر مفتی کریم خان ،ڈاکٹر عمران انور نظامی اور اوقاف علماءو خطباءسمیت ملکی و بین الاقوامی مشائخ ، مذہبی سکالرز اور دینی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت۔اس موقع پر صوبائی وزیرصحت اور سیکرٹری اوقاف کی طرف سے سیمینار میں آئے علماءو خطباءاور دیگر مہمانوں میں ڈینگی وائرس کی حفاظتی تدابیرکی آگاہی کے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ سیمینار کے آخر میں پاکستان کی سلامتی ، استحکام، ترقی و خوشحالی ، قومی یکجہتی کیلئے اجتماعی دعا بھی کروائی گئی ۔ واضح رہے کہ اس وقت محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے پنجاب بھر کی مساجد میں ” ڈینگی آگاہی مہم”کے سلسلے میں مختلف تقریبات اور کانفرنسز کا اہتمام کررکھا ہے ۔ جس کا مقصد اس موذی مرض سے بچاﺅ کے سلسلے میں عوام میں شعور بیدار کرنا ہے ۔