پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے :مختار بھرتھ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ معیار کی پولیو مہم کے ذریعے پولیو وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔ ترجمان قومی وزارت صحت کی جانب سے ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے، اعلیٰ معیار کی پولیو مہم کے ذریعے پولیو وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کی مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے، وفاق اور صوبے ملکر اس قومی مقصد کے حصول کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ،پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تمام تر ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ، پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار اس مہم کے اصلی ہیروز ہیں ،علماءکرام، مذہبی سکالرز، سول سوسائٹی اور میڈیا پو لیو کے خاتمے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔