اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے صوبوں سے ملکر پولیوکاداغ ختم کریں گے،مہم کاموثر نتیجہ نکلے گا۔
شہبازشریف نے بچوں کوقطرے پلا کر ملک بھر میں پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہاوفاقی حکومت صوبوں کےساتھ ملکر پاکستان کے ماتھے پر لگے پولیو کے داغ کو ختم کرے گی،امید ہے بیماری پاکستان کی سرحدوں سے ہمیشہ کےلئے چلی جائے گی اور دوبارہ کبھی واپس نہیں لوٹے گی،سکیورٹی اہلکاروں کےساتھ مہم کے موثر نتائج سامنے لائیں گے اور آنے والے ماہ و سال میں مرض کا خاتمہ ہو گا۔
وزیراعظم نے پولیو ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا آپ سب کی مجموعی کاوشوں سے موثر طریقے سے چیلنج سے نمٹ سکیں گے اور دوبارہ پولیو پاکستان کی سرحدوں میں سر نہیں اٹھا سکے گا،والدین کم عمر بچوں کو تمام عمر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاﺅ کے قطرے ضرور پلوائیں۔
دریں اثنا خواندگی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کردی،خواندگی بنیادی انسانی و آئینی حق ہے، تعلیم و خواندگی ملکی مستقبل کی ضمانت ہیں،خواندگی محض پڑھنے لکھنے کی صلاحیت نہیں بلکہ بااختیار بنانے، اقتصادی مواقع اور معاشرے میں فعال شرکت کا گیٹ وے ہے،تعلیم کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کےلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرکے طلبہ کے اندراج کی مہم شروع کردی،آئیے سب کےلئے خواندگی و تعلیم کو فروغ دینے کےلئے بحیثیت قوم مل کر کام کریں ، اپنے بچوں اورملک کا روشن مستقبل بنائیں۔
مزید برآںوزیر اعظم شہباز شریف نے یومِ بحریہ پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہاپاک بحریہ کی مستقل مزاجی فرض شناسی اور وطن سے محبت کا ثبوت ہے، خدمات ،قربانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں،سمندری سرحدوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر
خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظام صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پاکستان میں شعبہ ماہی گیری کی ترقی و سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ
پاک، بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا آئی سی سی اور بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ
بھارتی اداکارہ شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے زخمی
بلاول کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، رہائشگاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: صدر شی جن پنگ
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماوں کو قتل کرنے پر غور
وزیراعظم شہباز شریف کی این سی سی آئی اے کی تنظیم نو کا عمل تیز کرنیکی ہدایت


















