لاہور: ( ) چیمپیئن ون ڈے کپ کے کپتانوں اور سکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق سعود شکیل ڈولفنز، شاہین آفریدی لائنز اور شاداب خان کو پینتھرز کا کپتان مقرر کیا گیا ، حارث سٹالینز اور رضوان وولوز کےکپتان ہوں گے۔
ہرٹیم کے 20 رکنی سکواڈ کا بھی اعلان کردیاگیا ، بابراعظم سٹالینزکی ٹیم میں شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق افتتاحی میچ 12 ستمبرکو وولوز اور پینتھرزکے درمیان کھیلا جائے گا۔
سینٹرل کنٹریکٹ والے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 7 اور 9 ستمبر کو ہوں گے۔
چیمپیئن ون ڈے کپ کے کپتانوں اور سکواڈز کا اعلان
















