نانا پاٹیکر جیسے لوگ بہت خطرناک ہوتے وہ کسی کا بھی قتل کروا سکتے ہیں:اداکارہ تنوشری دتہ

ممبئی (مشرق نیوز) بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ نے ساوتھ فلم انڈسٹری کو مردانہ غلبہ والی انڈسٹری قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساوتھ کی فلموں کے کچھ مناظر دیکھے اور حیران رہ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ساوتھ کی فلموں میں اب بھی چھیڑ چھاڑ اور ریپ کے مناظر دکھائے جاتے ہیں، جو کہ ناقابل قبول ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ساو¿تھ کے بڑے ہیروز کو ایسے مناظر کرنے سے انکار کرنا چاہیے تاکہ ایسے مناظر بننے ہی بند ہو جائیں۔نانا پاٹیکر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے تنوشری نے کہا کہ ایسے لوگ بہت خطرناک ہوتے ہیں اور وہ کسی کا بھی قتل کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نانا پاٹیکر نے انہیں بہت پریشان کیا اور ان کے خلاف تشدد کی کوششیں کی گئیں، جیسے کہ انہیں ڈرانے کیلئے غنڈے بھیجے گئے، ان کا حادثہ کروانے کی کوشش کی گئی، اور یہاں تک کہ ان کے گھر میں ملازمہ کے ذریعے کھانے پینے کی چیزوں میں زہر ملانے کی کوشش کی گئی۔تنوشری نے کہا کہ #MeToo تحریک کے بعد انہوں نے کچھ تبدیلیاں ضرور دیکھی ہیں، لیکن جو بڑے مجرم ہیں، ان کا ابھی بھی غرور قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کیلئے سخت قوانین بننے چاہئیں اور انہیں سزا ملنی چاہیے تاکہ وہ دوبارہ ایسے جرائم کرنے کی ہمت نہ کریں۔