پشاور میںمنکی پاکس کے مزید 5 مشتبہ کیس رپورٹ،مریض ہسپتال میں قرنطینہ

پشاور:(بیورورپورٹ)پشاور میںمنکی پاکس کے مزید 5 مشتبہ کیس رپورٹ ہوگئے،محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق کیس ائیر پورٹ پر سکریننگ کے دوران سامنے آئے،پانچوں افراد کو پولیس سروسز ہسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا۔

کوآرڈینیٹر صحت ڈاکٹرمختار نے کہا حکومت نے عوام کو منکی پاکس سے محفوظ رکھنے کےلئے موثر حکمت عملی بنارکھی ہے، تمام ائیرپورٹس پربارڈر ہیلتھ سروسز کا سٹاف کام کر رہا ہے۔