پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کاپہلا روز بارش کی نذر

راولپنڈی(بیورورپورٹ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کاپہلا روز بارش کی نذر ہوگیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بارش اور خراب موسم کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا ،امپائرز نے گیلی آوٹ فیلڈ کے باعث پہلے روز کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا۔۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں شریک فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کرکے میر حمزہ کو سکواڈ میں جگہ دی گئی ۔