لاہور: ( اپنے رپورٹر سے)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کےلئے تیار ہیں،بانی پی ٹی آئی ہٹ دھرمی، ضد اور انا پر اڑے ہیں، مستقبل قریب میں رہائی نظر نہیں آتی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاپنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں ریلیف پر سندھ حکومت ،پیپلز پارٹی کا اعتراض بلا جواز ہے، مہنگے بجلی بلوں پر نواز شریف کو بہت زیادہ تحفظات تھے،4ماہ اپریل، مئی، جون اور جولائی کا بل باقی 8مہینوں کے مقابلے میں ون تھرڈ یا ون ہاف ہو جاتا ہے۔
مشیر وزیراعظم نے کہاعمران خان ہٹ دھرمی، ضد اور جھوٹی انا پر اڑے ہیں، 9مئی واقعات پرتسلیم کریں غلطی ہوئی، بانی پی ٹی آئی غلطی تسلیم نہیں کرتے الٹا کہتے ہیں مجھ سے معافی مانگی جائے،مستقبل قریب میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت نظر نہیں آرہی،بلاول بھٹو نے کابینہ میں شمولیت پر کہا تھا معاملہ سی ای سی میں رکھا جائے گا،پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کےلئے تیار ہیں۔
عمران ہٹ دھرمی، ضد اور انا پر اڑے ،رہائی ممکن نہیں،رانا ثنا
















