لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے پہلے قذافی سٹیڈیم کو جدید شکل دینے کے ساتھ نام بھی بدلنے کا منصوبہ بنا لیا۔اکتوبر2022ءمیں پانچ سالہ معاہدے کے تحت کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کو نیشنل بینک سٹیڈیم کا نام دیا جاچکا ہے، اب اسی طرز پر قذافی سٹیڈیم کو بھی سپانسر کا نام دیا جائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے ری نیمنگ قذافی سٹیڈیم کا باقاعدہ ٹینڈر جاری کرنے کے بعد چند سپانسرز اداروں کی جانب سے دلچسپی ظاہر کی گئی ہے، ابتدائی کاغذی کارروائی مکمل ہوچکی تاہم حتمی منظوری ہونا باقی ہے۔واضح رہے کہ لاہور سٹیڈیم کے نام سے پکارے جانے والے اس سٹیڈیم کو 19 مارچ 1972ءمیں لیبیا کے اس وقت کے صدر معمر قذافی کے نام پر قذافی سٹیڈیم کا نام دیا گیا، اعلان اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے ایک جلسے میں کیا تھا، 20 اکتوبر 2011ءکو معمر قذافی کا انتقال ہو گیا۔
چیمپئنز ٹرافی سے پہلے قذافی سٹیڈیم کا نام بدلنے کی تیاری شروع
















