مرتے دم تک سرجری.... حفیظ کا چیئرمین پی سی بی پر طنز

لاہور (مشرق نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی بنگلہ دیش کیخلاف بدترین شکست چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پاکستان کے سابق آل راونڈر محمد حفیظ نے راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کی غیر متوقع شکست کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بنگلہ دیش کو پاکستان کیخلاف تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے بعد دیے گئے سرجری کے بیان پر بھی طنز کے نشتر چلائے۔حفیظ نے لکھا کہ ”مرتے دم تک سرجری جاری ہے....“