سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کا نام پرائیڈ آف پرفارمنس کی فہرست سے خارج کر دیا گیا

لاہور(مشرق نیوز) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کا نام پرائیڈ آف پرفارمنس کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ذوالقرنین حیدر کو پرائیڈ آف پرفارمنس میں نامزد کرنے کیلئے دستاویزات منگوائی گئی تھیں اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ انہیں اس اعزازسے نوازا جائے گا ۔تاہم اب معلوم ہو اہے کہ ان کا نام اس فہرست میں شامل نہیں ہے ۔فنکاروں نے اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالقرنین حیدر پاکستان کے سینئر اداکار ہیں اور انہوں نے دہائیوں تک اپنے فن کے ذریعے ملک کی خدمت کی ہے ۔ذوالقرنین حیدر کے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا وہ قابل مذمت ہے ۔