ممبئی (مشرق نیوز) بالی وڈ میں ماضی کی صف اول کی اداکاراوں کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن میں مبینہ ہاتھا پائی ہو چکی ہے جس کا انکشاف معروف ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان نے 2007 میں کیا۔2007 میں کافی ود کرن میں فرح نے شرکت کی جس میں ان سے میزبان کرن جوہر نے سوال کیا کہ کیا کبھی آپ نے دو اداکاراوں کے درمیان جواب میں فرح خان نے انکشاف کیا کہ 'کافی پرانی بات ہے، 1994 میں جب میں فلم آتش کے ایک گانے کی کوریوگرافی کررہی تھی تب سیٹ پر کرشمہ اور روینہ کی لڑائی ہوگئی، تلخ کلامی سے بات یہاں تک پہنچ گئی کہ دونوں نے ایک دوسرے کو اپنی وِگ (نقلی بالوں) سے مارنا شروع کردیا۔فرح نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 'ان میں سے ایک دوسری کو اپنی لمبی ہیل سے بھی پاوں پر ماررہی تھی۔ یہ انتہائی بچکانہ حرکت تھی، یقیناً دونوں اب یہ یاد کرکے ہنستی ہوں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکاراوں کی یہ لڑائی 1994 کی فلم انداز اپنا اپنا کے سیٹ پر بھی جاری رہی، دونوں ایک دوسرے سے براہِ راست بات کرنے کے بجائے ہدایتکار راجکمار سنتوشی کے ذریعے بات کرتی تھیں۔رپورٹس کے مطابق جب راجکمار سنتوشی تنگ آگئے تو انہوں نے فلم کے ہیروز سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ مل کر دونوں کو کھمبے سے باندھ دیا تاکہ دونوں اداکارائیں ایک دوسرے سے بات کرکے اپنے مسائل حل کریں۔روینہ نے اس سے قبل اعتراف کیا تھا کہ انداز اپنا اپنا کے سیٹ پر پیش آنے والا واقعہ درحقیقت سچا ہے لیکن ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے ان دعووں کو مسترد کر دیا کہ ان کا اور کرشمہ کا جھگڑا ہوا تھا۔روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ’ایسی کوئی لڑائی نہیں تھی، وہ ایک مباحثہ ہو سکتا ہے، اس بحث کے دوران یہ ضرور کہا ہوگا کہ یہ کیوں کر رہی ہو، اس کی کیا ضرورت تھی؟ تاہم وہ ایک لڑائی نہیں تھی‘۔
کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کی ایک دوسرے کی وِگ سے پٹائی
















