حکومت کی پہلی صف میں کوئی اورڈور کسی اور کے پاس ہے،فضل الرحمن

پشاور: (بیورورپورٹ)جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا،حکومت کی پہلی صف میں کوئی اورڈور کسی اور کے پاس ہے،، عوامی نمائندوں کے نام پر بیٹھے لوگ جعلی ہیں،ہر طبقے کےساتھ ملکر معاشی بہتری کیلئے کردار ادا کریں گے۔

تاجرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاپورے خطے میں کسی کی معیشت ڈوب رہی ہے تو پاکستان کی ہے، عدم اعتماد والی پارلیمنٹ مسائل حل نہیں کرسکتی، ظالمانہ ٹیکس عوام کیوں ادا کریں،عوام کو پتہ ہے ٹیکس قرضوں پر خرچ ہوں گے،ٹیکس لینے سے پہلے قوم کو اعتماد دو،ہرچیز پر ٹیکس لگا دیا گیا ،صرف سانس لینے اور موت پر نہیں،ملک سیاستدان چلاتے ہیں۔

جے یوآئی سربراہ نے کہاکسی بھی ملک کےلئے امن و معیشت بہت ضروری ہے، قانون سازی پوری دنیا میں جان ، مال اور عزت و آبرو کے تحفظ پر ہوتی ہے، ملک میں امن ہے نہ معاشی صورتحال بہتر ہے،غلامی کی تاریخ طویل ہوتی جا رہی ہے،پہلی صف میں کوئی اور ،ڈور کسی اور کے پاس ہے، ملکی معیشت زمین بوس ہوچکی ،اٹھانا کسی کے بس کی بات نہیں۔

فضل الرحمن نے کہاہمارے تو وزیر خزانہ بھی اپنے نہیں ،حکمرانوں نے باہر بندوبست کر رکھا ہے ،مشکل وقت آیا تو نکل جائیں گے،کسان کے گودام گندم سے بھرے ہیں ،خریدنے والا کوئی نہیں،ملک میں گندم تھی تو باہر سے کیوں منگوائی گئی،ملکی ریڑھ کی ہڈی معیشت ہے ،معیشت ہی نہیں ہوگی تو ملک کیسے کھڑا ہوگا، 20 سے 25 سال بعد اب حالات بدل رہے ہیں۔

سربراہ جے یوآئی نے کہاچین بڑی معاشی قوت بن رہا ہے، امریکہ ،روس کی جنگ میں افغانستان مرکز تھا، چین کی جنگ میں پاکستان کو رگڑا جا رہا ہے،حکمران چین گئے خالی ہاتھ لوٹے، چینی صدر آئے اور پیغام دیا ملک میں استحکام نہیں، مغربی دنیا کا ایجنڈا تبدیل ہوگیا ،نشانے پر دین، اسلام اور مدارس ہیں،آزادی چھینی جارہی ہے۔