اسلام آباد (مشرق نیوز) بنگلہ دیش اے ٹیم اپنے دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم ڈھاکہ سے براستہ دوحہ پاکستان پہنچی ہے۔بنگلہ دیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بنگلہ دیش اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز 13 اگست سے 30 اگست تک اسلام آباد کلب میں کھیلی جائے گی۔
بنگلہ دیش اے ٹیم اپنے دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی
















