پنجاب،اسلام آباد میں دفعہ144نافذ کرکے جلسے جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد

اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)پنجاب،اسلام آباد میں دفعہ144نافذ کرکے جلسے جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی ،اطلاق 28 جولائی تک ہوگا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا قیام امن، انسانی جانوں واملاک کے تحفظ کےلئے دفعہ 144 لگائی،پابندی کا اطلاق دہشت گردی خطرات کے پیش نظر کیا گیا ، عوامی اجتماع دہشت گردوں کےلئے آسان ہدف ہوسکتا ہے۔

ادھر ضلعی انتظامیہ نے کہااسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی قسم کے جلسے جلوس یا احتجاج کی اجازت نہیں ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی، قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی،شہری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے سے اجتناب کریں۔