پیرس اولمپکس 2024ءمیں امریکہ کے سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کی پیش گوئی

پیرس (مشرق نیوز) پیرس اولمپکس 2024ءمیں امریکہ کے سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کی پیش گوئی کردی گئی۔ سپورٹس گلوبل ڈیٹا نے پیرس اولمپکس میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے والے ممالک سے متعلق پیش گوئی کی ہے،پیش گوئی کے مطابق چین زیادہ گولڈ میڈلز جیت کر امریکہ کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے اس حوالے سے کہا گیا کہ امریکہ 112 میڈلز جیت سکتا ہے جس میں 39 گولڈ، 32 سلور اور 41 برونز میڈلز شامل ہوسکتے ہیں۔چین کے 86 میڈلز جیتنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جن میں 34 گولڈ، 27 سلور اور 25 برونز میڈلز ہوسکتے ہیںبرطانیہ کے تیسرے، میزبان ملک فرانس کے چوتھے اور آسٹریلیا کے پانچویں نمبر پر میڈلز جیتنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔