راولپنڈی، مسافر وین کھائی میں جاگری،4افرا د لقمہ اجل،10زخمی

راولپنڈی:(بیورورپورٹ) راولپنڈی میں مسافر وین کھائی میںجاگری،4افراد جاں بحق،بچوں سمیت10زخمی ہوگئے،حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

مسافر وین سوڑ سے کہوٹہ جار رہی تھی،ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، جاں بحق ہونے والوں میں3خواتین بھی شامل ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔