لاہور:( کرائم رپورٹر)حساس اداروں کی بڑی کارروائی ،اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی القاعدہ کے جنگجو کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں انٹیلی بیسڈ مشترکہ آپریشن کے دوران القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی ڈاکٹر امین الحق کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشتگرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ،نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی عثمان گوندل نے امین الحق کی گرفتاری کو دہشت گردی کےخلاف جاری جنگ میں اہم پیشرفت اور کامیابی قراردیتے ہوئے کہاعالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا سینئر جنگجو امین الحق 1996سے اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی اور کئی دہشتگردسرگرمیوں میں ملوث تھا ،ہائی پروفائل دہشت گرد جعلی دستاویزات پر پاکستان میں مقیم تھا، تعلق افغانستان سے ہے،امین الحق ملک میںبڑے پیمانے پر دہشتگردی کے منصوبے کو پلان کررہا تھا،عثمان گوندل نے کہادہشتگرد تنظیم کا کمانڈر اسامہ بن لادن کا چیف سکیورٹی افسر بھی رہا،گرفتار ملزم عالمی سطح پر بڑا دہشت گرد تھا،گرفتاری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ،کاﺅ نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب تندہی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشتگردوں ،ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
حساس اداروں کی بڑی کارروائی ، اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی القاعدہ کا جنگجو گرفتار
















