مظفرآباد،چنا ب نگر:(مشرق نیوز،نمائندہ خصوصی) لبات بالا سے مظفرآباد جانےوالی مسافر جیپ گہری کھائی میں جا گری،بچوں ،خواتین سمیت 14افراد جاں بحق،5زخمی ہوگئے،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے کے قریب پیش آیا،گھاس کی کٹائی میں مصروف 3خواتین بھی زخمی ہوگئیں، بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو نکالنے میں مدد کرتے رہے۔
دریں اثنا صدر مملکت آصف زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف ودیگر نے حادثے پر اظہار افسوس کیاہے۔
ادھر چناب نگر میںمسافر بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی،5افراد جاں بحق،2ازخمی ہو گئے،ضلع چنیوٹ کے نواحی علا قے کوٹ قاضی جلے والا کے رہائشی کامران کی فیملی ماموں کےساتھ موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر رشتے داروں سے ملنے کے بعد واپس گھر جا رہی تھی، مسافر بس موٹرسائیکل سواروں کو کچلتے ہو ئے درخت سے جا ٹکرائی ،حادثے میں ماں 29سالہ زاہدہ، بچے 10سالہ ماہ نور،6سالہ ربیعہ فاطمہ،2سالہ دانش اور بچوں کا ماموں شریف شامل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی ،لاشوں کو ورثاءکے سپرد کردیا گیا۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















