لیبیا کشتی سانحہ ،2 انسانی سمگلروں کو 17، 17 سال قید ،65لاکھ جرمانہ

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)لیبیا کشتی سانحہ میں ملوث 2انسانی سمگلروں کو17،17سال قید ،65لاکھ جرمانہ،راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے فیصلہ سنادیا۔

ملزم فیض ،اسلام نے جون 2022 میں 2افراد کو اٹلی بجھوانے کا جھانسہ دیکر 77 لاکھ بٹورے تھے،سپیشل جج سینٹرل امجد علی شاہ نے ملزموں کو امیگریشن آرڈیننس کی سیکشن 18 کے تحت 7،7سال قید، 15 ،10 لاکھ جرمانہ ،سیکشن 22 کے تحت 7 ،7سال قید ، 20 اور 10لاکھ جرمانہ ،پی ایم ایس اے سیکشن 3،6 کے تحت 3 ،3سال قید، 5لاکھ فی کس جرمانے کی سزا کا حکم سنایا، عدم ادائیگی پر مزید کاٹنا ہوگی۔