انگلینڈ کی جارحانہ کرکٹ،امریکہ کوروند کرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

برج ٹاﺅن: (مشرق نیوز)انگلینڈ کی جارحانہ کرکٹ،امریکہ کو10وکٹوں سے ہرا کرورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،امریکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اوور میں 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے ہیٹ ٹرک سکور کی جوٹی 20ورلڈ کپ کی تیسری ہیٹ ٹرک ہے،116 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 9.4 اوورز میں پورا کر لیا، جوز بٹلر 38 گیندوں پر 83 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ،فل سالٹ نے 21 گیندوں پر 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

انگلینڈ گروپ2 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلے ٹیم ہے، دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے میچ سے ہوگا۔