اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ورچول مذاکرات میں مثبت پیشرفت ،آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے مثبت کردار کی بھی تعریف کردی۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے معاشی بہتری کےلئے ٹیکس چھوٹ محدود کرنے کو سراہااور کہاسخت فیصلے ہی معاشی پیشرفت کےلئے ناگزیر اور مفید ہیں،وفد جون کے آخری ہفتے پاکستان پہنچ سکتا ہے،وفد نئے قرض پروگرام پر بات چیت کےلئے آئے گا، پاکستان نے پیشگی شرائط پر عمل درآمد کیا،عالمی مالیاتی فنڈ کو توقع ہے آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 یا 29 جون تک منظور ہو جائے گا۔
بجٹ میں سخت معاشی فیصلے ،سیاسی جماعتوں کامثبت کردار خوش آئند ہے،آئی ایم ایف
















