کروڑوں مالیت کی شراب بلیک میں فروخت،9پرمٹ روم منیجرز مالا مال

لاہور:(علی جنید )محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے عید کے ایام میں شراب کی فروخت پر کھلی چھوٹ دی جس پر پنجاب بھر کے 9پرمٹ روم منیجرز نے کروڑوں مالیت کی شراب بلیک میں فروخت کی جبکہ ہوٹلز مالکان کو صرف شراب کی سیل کی رقم ادا کی گئی ، بے تحاشہ منافع حاصل کرنے والے پرمٹ رومز منیجرزنے بھرپور حصہ ایکسائز افسران کو بھی شیئر کیاجبکہ شہر لاہور میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کی نئی منطق جس کے باعث ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو پرمٹ رومز کی حدود میں داخلہ پر پابندی لگا دی ہے جو کہ محکمانہ پالیسی کے متضاد ہے۔


ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب فیصل فرید نے بائیومیٹرک شراب کی فروخت کے احکامات جاری کرتے ہوئے بعدازاں خود ہی اس سے منحرف ہو گئے ہیں جس پر ذرائع نے کہا پنجاب بھر کے 9پرمٹ منیجر ز نے محکمہ ایکسائز پنجاب کو بائیومیٹرک شراب کی فروخت نہ کرنے کے عوض فی ہوٹل کم از کم ایک کروڑ مک مکا کرنے کےلئے کوشاں ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل نے بھی پنجاب بھر کے پرمٹ کمپیوٹرائزڈ کرانے کے بعد مکمل خاموشی اختیار کر لی اور خاموشی کا جواب ڈی جی کی جانب سے یہ دیا جا رہا ہے کہ پنجاب بھر میں شراب کی فروخت بلیک میں جاری ہے۔