اداکارہ کبریٰ خان کا حقیقت میں ”جِن“ دیکھنے کا انکشاف

لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران حقیقت میں ”جِن“ دیکھا تھا۔ حال ہی میں کبریٰ خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ کبریٰ خان نے دورانِ انٹرویو اپنی زندگی کا ایک خوفناک واقعہ بھی سنایا جوکہ اداکارہ کے ساتھ انکی فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کیلئے آزاد کشمیر گئی تھیں جہاں شوٹنگ کے دوران کمرے میں ”جِن“ آگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی تو انہوں نے دیکھا کہ کوئی دوسری مخلوق باہر آئی ہے اور اس نے اداکارہ کی طرف دیکھا۔ کبریٰ خان نے کہا کہ جب انہیں محسوس ہوا کہ کمرے میں کوئی دوسری مخلوق موجود ہے تو انہوں نے ڈرتے ہوئے اپنے موبائل میں سورة رحمن اور سورة البقرہ کی تلاوت لگالی تھی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اس واقعہ کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ انکے کمرے کی دیوار کے ساتھ قبرستان تھا لہٰذا اب وہ جب بھی گھر سے باہر جاتی ہیں تو تین بار آیت الکرسی پڑھ کر خود پر پھونکتی ہیں۔