نیویارک (مشرق نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رﺅف نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس صرف اگلے میچ پر ہے، ایونٹ میں اپنا آخری میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے، باقی قسمت میں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنا ہوگا تو ضرور کریں گے۔ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی پہلی فتح کے بعد نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ بالر حارث رﺅف نے کہا کہ بڑے ایونٹس میں کسی بھی ٹیم کیلئے جیت انتہائی ضروری ہوتی ہے کیوں کہ اس سے ٹیم کا حوصلہ بڑھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس اب اگلے میچ پر ہے، کوشش ہوگی ایونٹ میں اپنا آخری میچ بھی جیتیں، باقی قسمت میں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنا ہوگا تو ضرور کریں گے اور آگے جاکر مزید اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔حارث روف نے کہا کہ بطور ٹیم ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی لیکن غلطیاں ہر ٹیم سے ہوتی ہیں اور اسے سیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، ہم نے بھی یہی کیا ہے، ہمارے پاس جس طرح کے کھلاڑی ہیں، ہمیں خود پر بھروسہ ہے اور کوشش ہوگی کہ اگلے میچز بھی جیتیں۔اپنی بولنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے خود پر یقین تھا اور اپنی پچھلی باﺅلنگ دیکھ کر ماضی کی غلطیوں سے سیکھنے کی بھی پوری کوشش کی، انجری کے بعد کوشش یہی ہے کہ جس طرح ماضی میں ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا ہے، مستقبل میں بھی ایسی کارکردگی دکھاﺅں۔حارث رﺅف نے کہا کہ نیویارک میں جس طرح کی کنڈیشنز ہیں، سب جانتے ہیں یہاں بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہے اسلئے بطور باﺅلنگ یونٹ ہم نے پوری کوشش کی کہ مخالف ٹیم کو کم سے کم رنز پر آٹ کریں تاکہ ہمیں بیٹنگ میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہ ہو۔سپر ایٹ مرحلے میں رسائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کھلاڑیوں کے ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں چل رہی، بلکہ ہمارا فوکس صرف اپنے میچ پر ہے اور میچ کے دوران اچھی کارکردگی دکھا کر میچ جیتنے کی کوشش کررہے ہیں۔
قسمت میں ہوگا تو اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیں گے: حارث روف
















