لاہور (مرزا ندیم بیگ) بخشی خانوں میں منشیات کلچر ختم نہ ہوسکا، ڈسٹرکٹ جیل میں عدالتوں سے واپسی پرقیدیوں سے بڑے پیمانے پر منشیات برآمد کئے جانے کا انکشاف۔رواں ماہ 25 دنوں میں 48قیدیوں سے منشیات برآمد ہوئی ہے،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ قیدی منشیات کپڑوں،جوتوں، کھانے پینے کی اشیا اور جسم کے اندرچھپا کر لاتے ہیں۔ زیادہ تر قیدی منشیات پیٹ کے اندر نگل کر لاتے ہیں اور طبیعت خراب ہونے پر پوچھ گچھ کے دوران منشیات لانےکا اعتراف کرتے ہیں،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ متعدد حوالاتیوں کو جیل میں منتقل کئے جانے کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے تلاشی نہ لینا بھی منشیات کے استعمال کی وجہ ہے۔بڑی مقدار میں منشیات برآمدگی پر تھانے میں مقدمات درج کروائے گئے ہیںجیل کے اندر بھی مکمل چیک اینڈ بیلنس رکھا گیا ہے کسی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں اسی طرح جب حوالاتی یا قیدی پیشی سے واپس آتے ہیں تو ان کی مکمل تلاشی کے بعد جیل کے اندر داخل ہونے دیا جاتا ہے کچھ روز اسی قسم کا واقع شیخوپورہ جیل میں بھی پیش آ چکا ہے پیشی سے واپس آنے والوں کو بخوبی علم ہوتا ہے کہ کپڑوں یا سامان وغیرہ میں تو منشیات چھپا کر لے جا نہیں سکتے ، بخشی خانوں میں منشیات کی سپلائی کی روک تھام کےلئے پولیس افسران سے درخواست کی گئی ہے۔
عدالتوں سے واپسی پرقیدیوں سے بڑے پیمانے پر منشیات برآمد ہونے کا انکشاف
















