شاہ رخ خان نے گراونڈ میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی، تصاویر وائرل

حیدر آباد (مشرق نیوز) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے میچ ختم ہونے کے بعد گراونڈ میں گھس کر مداخلت کرنے پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی، جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزر حیدرآباد کے درمیان کوالیفائر میچ کے بعد شاہ رخ اپنی ٹیم کی جیت کا جشن منانے گراو¿نڈ میں آئے، اس دوران وہ مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلارہے تھے اور ان کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے تھے۔شاہ رخ خان کے ہمراہ ان کی بیٹی سہانا اور بیٹا ابرام بھی نریندر مودی سٹیڈیم کے اندر موجود تھے۔ اس دوران انہوں نے نادانستہ طور پر جیو سینما کے آئی پی ایل کے شو میں خلل ڈال دیا، وہ براہ راست شوٹنگ کے دوران میزبان اور تجزیہ کاروں کے بیچ سے گزر گئے۔اپنی غلطی کا احساس ہوتے ہی شاہ رخ نے فوری طور پر سابق بھارتی کرکٹرز آکاش چوپڑا، پارتھیو پٹیل اور سریش رائنا سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی جو گراو¿نڈ کے اندر ہونے والے شو میں موجود تھے۔شاہ رخ خان نے ان سب کرکٹرز کو گلے بھی لگایا اور پھر گراونڈ میں آگے بڑھنے سے پہلے براڈکاسٹ دیکھنے والے مداحوں سے بھی معافی مانگی۔