کرغز حکومت کا بڑا اقدام،طلبہ کو واپسی کی اجازت، امتحانات آئن لائن لینے کا اعلان

بشکیک:(مشرق نیوز)کرغز حکومت کا بڑا اقدام،طلبہ کو وطن واپسی کی اجازت، یونیورسٹیوں کے امتحانات آئن لائن لینے کا اعلان کردیا۔

کرغزستان کی وزرات تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا یونیورسٹیوں کے امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، فائنل سمسٹر کے علاوہ تمام طلبا و طالبات اپنے اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں،ایک سے 9 سمسٹر تک امتحانات آن لائن ہوں گے اور امتحانات کا شیڈول بذریعہ واٹس ایپ بھیجا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیاحالات کشیدہ تھے لیکن اب صورتحال نارمل ہوگئی،سمجھ سکتے ہیں آپ ذہنی طور پر پریشان ہیں،رواںہفتے تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔