لاہور(اپنے ررپورٹر سے) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے ملک جو کچھ ہو رہا ہے اس کیلئے ہتک عزت کا قانون درست ہونا بہت ضروری ہے،ہتک عزت کا قانون صرف سیاستدانوں کیلئے نہیں، تنقید اور الزامات لگانے میں فرق ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر ادارے محفوظ ہیں نہ ہی انفرادی شخصیات، سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا ہے،انہوں نے کہا ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کیلئے ہتک عزت کا قانون درست ہونا بہت ضروری ہے،صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا الزامات کی سیاست کو ہمیں پیچھے چھوڑنا ہوگا، صحافیوں کی تنقید سر آنکھوں پر مگر صحافیوں سے گزارش ہے برائے مہربانی پہلے قانون پڑھ لیں۔
سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا ،ہتک عزت کا قانون درست ہونا ضروری ہے:عظمیٰ بخاری
















