ڈھاکہ (مشرق نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے نجم الحسین کپتان اور تسکین احمد نائب کپتان ہوں گے جبکہ سکواڈ میں سینئر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ سکواڈ میں شکیب الحسن، لٹن داس، سومیا سرکار، تنزیدحسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، جاکر علی، تنویر اسلام، شک مہدی حسن شامل ہیں۔ ارشاد حسین، مستفیض الرحمن، شرف الاسلام اور تنظیم حسن بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیشی سکواڈ کا اعلان، نجم الحسین کپتان مقرر
















