شاہین شاہ آفریدی کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل

کراچی (مشرق نیوز) شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300شکار مکمل کرلئے۔ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300شکار مکمل کرلئے۔ انہوں نے یہ سنگ میل آئرلینڈ سے جاری سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں عبور کیا، انہوں نے 49 رنزکے عوض 3 پلیئرز کو میدان بدر کیا۔ شاہین کی 300 وکٹیں 145 انٹرنیشنل مقابلوں میں مکمل ہوئیں، شاہین اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 113 جبکہ ون ڈے کرکٹ میں 104 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ مختصر فارمیٹ میں انکے شکار کی تعداد 84 ہے۔