مظفر آباد(بیورورپورٹ) آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ طے پاگیا،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے مطابق آل جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں اور مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ بھی طے پاچکا ہے،چیف سیکرٹری نے کہا آزاد جموں کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی،دوسری جانب حکومت آزادکشمیر نے آٹے کی قیمت میں کمی اور بجلی کے نئے نرخ کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردئیے،نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کی فی من قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور 20 کلو آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،اس کے علاوہ 100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، 100 سے 300 یونٹ تک 5 روپے اور 300 سے زائد پر 6 روپے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل 300 یونٹ تک 10 روپے اور 300 سے زائد پر 15 روپے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی ہے، ادھر جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے عہدےداروں نے نوٹی فکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا،جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدے داران نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا حکومت آزاد کشمیر نے لوگوں کے جذبات کےساتھ کھیلا، اسی وجہ سے آج لاکھوں لوگ سڑکوں پر ہیں،عہدے دار جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا جب تک مارچ میں موجود عہدےدار اعلان نہیں کرتے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا، ہمیں نوٹیفکیشن دکھایا جائے تو ہم احتجاج ختم کر دیں گے،عہدیداروں نے آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس لینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہمیں امید ہے یہ محض سیاسی اعلان نہیں ہو گا بلکہ اس پر عمل ہوگا جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم کرلیے گئے، آزاد کشمیر میں امن و امان کی فضا قائم ہوجائے گی،مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا سستی روٹی اور بجلی کے دو مطالبات ایسے ہیں جن سے کوئی انکار نہیں کرسکتا،جس وقت یہ صورتحال پیدا ہوئی وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے فون کیا انہوں نے یقین دلایا ساتھ چلیں گے، مسئلے کو حل کرلیں گے، پرامن جدوجہد میں کسی بھی جگہ تعطل کرنے کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں تھا،عرصہ دراز سے التواءمیں پڑے کام کےلئے حکومت آزاد کشمیر کو وسائل فراہم کردئیے ہیں، بجلی کے ایک سے 100 یونٹ تک کے نرخ 3 روپے، 100 سے 300 یونٹ کے 6 روپے ہوں گے، سبسڈی سے 23 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جسے حکومت پاکستان نے خوش دلی سے قبول کیا ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا نوٹیفکیشن فوری نافذ کردیا گیا ہے، یہ مستقل ارینجمنٹ ہے، یہ آنے والے بجٹ 25-2024 کا حصہ ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماو¿ں کو نوٹیفکیشن کا بتادیا گیا ہے، اس حکومت نے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا،دھرنے کے شرکا ءکا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نہ کوئی زخمی ہوا، حالیہ صورتحال میں 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے مزید برآں وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دےدی،وزیر اعظم کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، آزاد کشمیر حکومت کے وزراءاور اعلیٰ سیاسی قیادت نے شرکت کی،اجلاس میں وفاقی وزراءاور اتحادی جماعتوں کے زعماءنے بھی شرکت کی، اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔
عوامی احتجاج رنگ لے آیا،آزاد کشمیر میں آٹا،بجلی سستی،وزیر اعظم نے23ارب کی منظوری دیدی
















