پاکستان کو اپ سیٹ شکست،آئرلینڈ نے پہلا ٹی 20 اپنے نام کرلیا

ڈبلن :(ایم این پی)پاکستان کو اپ سیٹ شکست،آئرلینڈ نے پہلا ٹی 20 میچ5وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میںمیزبان ٹیم کے کپتان پال سٹرلنگ نے ٹاس جیت کر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی ،پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

کپتان بابر اعظم 57 ،صائم ایوب 45 رنز کیساتھ نمایاں رہے،رضوان ایک، فخر زمان 20 ،اعظم خان اور شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

183رنز کاہدف آئر لینڈ نے آخری اوور میں5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیااور3میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی،واضح رہے آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ پاکستان کو ٹی 20میں شکست دی ۔