اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نان فائلرز پر اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کیلئے پلان ”بی “تیار،سمیں بند نہ کرنے پر 15مئی کے بعد قانونی کارروائی ہوگی،حکومت نے ایف بی آر کو گرین سگنل دےدیا۔
ذرائع کے مطابق نان فائلرز پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کےساتھ سمز بلاک کرنے کے آرڈر پر عمل درآمد نہ کرنےوالی کمپنیوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،ایف بی آر ذرائع کے مطابق نان فائلرز کےخلاف 15 مئی کے بعد ایکشن لیا جائے گا،نان فائلرز کی سم بند نہ ہوئی تو اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لانے اور سم پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے پر غور شروع کردیاگیا۔
نان فائلرز کے ہر مرتبہ لوڈ کرانے ،ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس لگایاجائے گا، نان فائلرز کی سمز بند کرانے کا ڈیٹا پی ٹی اے کے سپرد کردیا گیا ،15 مئی تک نان فائلرز کی سمزبند نہ کی گئیں تو ایف بی آر کمپنیوں کےخلاف کارروائی پرغور کرے گا۔
ذرائع کے مطابق 10 دن سے زائد گزرنے کے باوجود ٹیلی کام کمپنیوں نے سمز بند کرنے کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا، قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد ٹیلی کام کمپنیوں کےخلاف عدالت میں درخواست دائرکی جائے گی۔
نان فائلرز پر اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کیلئے پلان ”بی“ تیار
















