اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت نے پنشن کابوجھ کم کرنے کیلئے اصلاحات کااعلان کردیا۔
وزیر خزانہ اورنگزیب نے اعظم نذیر ،عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاملک خیرات نہیں ٹیکس دینے سے چلے گا، خیرات سے سکول ،ہسپتال تو چل سکتے ہیں مگر ملک صرف ٹیکس سے ہی چلتا ہے،سمز بند کرنےوالے معاملے پر غیر ملکی سرمایہ کار کیسے ناراض ہوسکتے ہیں ،ملک چلانے کیلئے ٹیکس نظام مستحکم کرنا ضروری ہے، تنخوا ہ دار طبقے پر 50 ہزار سے ٹیکس لاگو ہوجاتا ہے ،نہیں ہوسکتا صرف ایک طبقے پر ٹیکس لاگو کریں۔
اورنگزیب نے کہاسعودی وفدکادورہ انتہائی کامیاب رہا،بزنس ٹو بزنس مذاکرات ہوئے، تجارتی خسارہ قابو میں ہے ،10 ماہ سے معاشی اہداف درست سمت جا رہے ہیں،مہنگائی میں کمی،زراعت کی جی ڈی پی 5 فیصد پر گروتھ کر رہی ہے، کرنسی مستحکم ،معاشی استحکام ،سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، امریکہ ،یورپ کے سرمایہ کاروں سے بھی رابطوں میں ہوں،وزیر خزانہ نے کہاآئی ایم ایف سے لمباپروگرام کریں گے،مشن 7سے 10دن میں پاکستان آئے گا، ملک خیرات نہیں صرف ٹیکس سے چل سکتا ہے،ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 9 فیصد ہو تو ملک نہیں چل سکتا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا وزیراعظم کی ہدایت ہے حکومتی سطح کے کام عوام سے بھی شیئر کئے جائیں، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہے، صرف باتوں سے گزارا نہیں ہوگا، عملی اقدامات کرنا ہوں گے،اعظم نذیر تارڑ نے کہا پنشن ریفارمز پر بات ہو رہی ہے، ملک میں سرکاری ملازمین کا پول بہت بڑا ہے، ریٹائرمنٹ ،پنشن کے سالانہ بڑے اخراجات ہیں، ریونیو بڑھانے ،اخراجات کم کرنے جا رہے ہیں، سٹرکچرل اصلاحات ایجنڈے کا حصہ ہے،بوجھ کو کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کرائیں گے، ٹیکس و پنشن اصلاحات کیلئے ایوان کو متحد ہو کر قانون سازی کرنا ہوگی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا معیشت کو لےکر تمام اشاریئے مثبت ہیں، عالمی جریدے اور ادارے نے سرٹیفکیٹ دےدیا، ریٹائرمنٹ اور پنشن اصلاحات تمام اداروں پر لاگو ہوں گی،میکرو اکنامک استحکام آئی ایم ایف پروگرام پر کامیاب عملدرآمد سے آیا، پروگرام کو اب آگے لےکر جانا ہے۔
پنشن کابوجھ کم کرنے کیلئے اصلاحات کرینگے،اطلاق تمام اداروں پر ہوگا،وفاقی وزرا
















