اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کسی ساز ش کے شواہد نہیں ملے،فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی،رپورٹ بذریعہ اٹارنی جنرل آفس جمع کرائی گئی،150 صفحات پرمشتمل رپورٹ کوکمیشن نے 33 گواہوں کے بیانات کی روشنی میں تیار کیا۔
رپورٹ کے مطابق انکوائری کمیشن کو کسی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے، لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) فیض حمید نے صرف بطور ثالث کردارادا کیا ،فیض حمید کوڈی جی آئی ایس آئی ،آرمی چیف کی اجازت حاصل تھی،کمیشن نے رپورٹ میں نتائج اخذ کرنے کےساتھ 33 سفارشات بھی پیش کردیں۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ پیر کو فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت کرے گا،سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ کا جائزہ لے گی۔
کسی سازش کے شواہد نہیں ملے،فیض آباد دھرنا کمیشن ،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
















