چیف کمشنر اسلام آباد علی رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے بھی بن گئے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف کمشنر اسلام آباد علی رندھاوا کو چیئرمین سی ڈی اے بھی بنا دیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق علی رندھاوا بطور چیف کمشنر اسلام آباد بھی فرائض نبھاتے رہیں گے۔