لاہور:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی 20جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کےلئے فی کس ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا،محسن نقوی نے حوصلہ افزائی کےلئے قذافی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی،2گھنٹے تک کھلاڑیوں اور آفیشلز کےساتھ رہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی 20ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کےلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا پاکستان کی جیت کے سامنے انعام کی کوئی حیثیت نہیں، امید ہے آپ پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔
محسن نقوی نے کہا کسی دبا ﺅکے بغیر کھیلیں اوربھرپور مقابلہ کریں،میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے،جیت آپ کےلئے اور ہار میرے لیے ہو گی،کسی کی پرواہ نہ کریں،صرف پاکستان کےلئے کھیلیں ،میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں، فتح آپ کے قدم چومے گی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاتمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں،شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے،قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں،،ڈومیسٹک کرکٹ کو سکولز سے یونیورسٹیز کی سطح پر فروغ دے رہے ہیں۔
محسن نقوی نے رضوان کو ٹی 20میچوں میں 3000رنز مکمل کرنے اورنسیم شاہ کو ٹی 20میچوں میں 100وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ دی،کھلاڑیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔
شاہینو!ٹی و رلڈکپ جیتو،ہزاروں ڈالر انعام پاﺅ،چیئرمین پی سی بی کااعلان
















