قومی ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح،جنوبی کوریا کو 4-0سے شکست

کوالالمپور(ایم این پی)قومی ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح،جنوبی کوریا کو 4-0سے شکست دےدی۔

قومی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کومکمل آﺅٹ کلاس کیا،گرین شرٹس کی جانب سے شاہد حنان، صفیان خان، لیاقت ارشد اور علی غضنفر نے ایک، ایک گول سکور کیا،قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 7 مئی کو جاپان کےخلاف کھیلے گی۔