لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاریاں شروع کر دیں ۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کھلاڑی قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کر رہے ہیں ،کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے ساتھ نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی ،پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار اور پیر کو بھی پریکٹس سیشن کریگی ،شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے،شاہین آفریدی (کل) اتوار سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاریاں شروع کر دیں ، کھلاڑیوں کی پریکٹس
















