لاہور (مشرق نیوز) سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنے سفر کا آغاز میزبان چار مئی کو میزبان ملائیشیا کے خلاف میچ سے کرےگی۔تفصیلات کے مطابق 11 مئی تک ملائشیا میں کھیلے جانیوالے 8 روزہ ایونٹ میں پاکستان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ ، کوریا، جاپان اور کینیڈا شرکت کررہے ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان دوسرا میچ 5 مئی کو کوریا، تیسرا میچ جاپان سے 7 مئی، چوتھا 8مئی کو کینیڈا اور آخری میچ 10مئی کو نیوزی لینڈ سے میچ کھیلے گا۔ اذلان شاہ کپ کا فائنل 11 مئی کو کھیلا جائیگا۔
اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان پہلے میچ میں 4 مئی کو ملائیشیا کیخلاف مدمقابل ہوگا
















