لاہور:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)گیری کرسٹن وائٹ ،جیسن گلیسپی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر،پی سی بی نے اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا جیسن گلیسپی ریڈ ،گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم کے کوچ ہوں گے،اظہر محمودکو ٹیم کااسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا،تقرری 2 سال کی مدت کیلئے کی گئی، جیسن گلیسپی دورہ بنگلہ دیش اور گیری کرسٹن دورہ انگلینڈ کے دوران سکواڈ کو جوائن کریں گے۔
محسن نقوی نے کہااظہر محمود دونوں ٹیموں کو جوڑیں گے، اظہر لندن میں اچھی جاب چھوڑ کر پاکستان آئے، غیر ملکی کوچز کو لانے کا مقصد ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، جلد ویمنز ٹیم کیلئے بھی کوچ کا اعلان کریں گے،کرکٹ بورڈ کا کام پیسے اکٹھے کرنا نہیں ، بورڈ کا کام پیسہ کھیل پر لگانا ہے، سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے، پاکستان کے کرکٹ سٹیڈیمز میں تمام سہولیات فراہم کریں گے۔
دوسری جانب غیرملکی کوچز نے کہاصلاحیتوں پراعتماد کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ!عالمی سطح پر بڑی ٹیم پاکستان کی کوچنگ اعزاز ہے۔
گیری کرسٹن وائٹ بال اور جیسن گلیسپی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر
















