لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی ماڈل و میزبان متیرا کا کہنا ہے کہ جب وہ جہاز کے سفر پر جاتی ہیں تو زیادہ تر لوگ انہیں دیکھ کر سبحان اللہ یا پھر استغفراللہ پڑھتے ہیں۔ متیرا کا نجی ٹی وی کو دیا گیا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نے ان سے سوال کیا تھا کہ جب آپ جہاز کا سفر کرتی ہیں تو عام لوگوں کا آپ کو دیکھ کر رد عمل کیا ہوتا ہے؟ کیونکہ جہاز کا سفر ایک ایسا سفر ہے جہاں آپ کو دو سے 3گھنٹے تک لوگوں کیساتھ سفر کرنا پڑتا ہے اس دوران کیا ہوتا ہے؟ آپ کو دیکھ کر لوگ خوشی سے بھاگ کر آپ سے ملتے ہیں؟اس کے جواب میں متیرا نے بتایا کہ مجھ سے بھاگ کر ملنے والے لوگ تو نہیں ہیں لیکن جب میں جہاز میں ہوتی ہوں تو زیادہ تر لوگ مجھے دیکھ کر سبحان اللہ استغفراللہ پڑھتے ہیں ، مجھے تو بس یہی سننے میں آتا ہے۔ متیرا کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا لوگ ایسا کیوں کہتے ہیں لیکن یہی ہوتا ہے تاہم اسی دوران دوسری طرف جہاز کا عملہ ہے جہاں لوگ بہت اچھے ہوتے ہیں وہ آپ کی خاطر مدارت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان میں اسٹار بن جانا اچھی بات ہے کیوّنکہ میں کبھی بھی لائن میں کھڑی نہیں ہوتی، بطور سٹارمجھے علیحدہ کرکے عزت دی جاتی ہے کیونکہ یہ ان سب کا پیار ہے اور ہمیں اس پیار کی قدر کرنی چاہیے۔
جہاز کے سفر کے دوران لوگ دیکھ کر سبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متیرا
















