اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر عمرا یوب نے کہاہے فارم45والی جماعتوں کاوزیراعظم چنددنوں کی مار ہے،پنجاب پولیس ان ڈسپلن فورس بن چکی ،آئی جی کرپٹ ترین آدمی ہے، آئی جی نے اپنی آخرت خراب کرلی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاعثمان انور اور محسن نقوی کی وجہ سے پولیس فورس ڈسپلن فورس سے ان ڈسپلن فورس بنی ،بہاولنگر واقعہ پر جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، پولیس گردی خاتمہ کیا جائے،بشریٰ کےساتھ چھوٹے سے کمرے میں ظلم ہورہا ہے، شوکت خانم کے ڈاکٹرز مہیااورعدت کیس میں رہا کیا جائے،اپوزیشن لیڈر نے کہا3کروڑ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ،حکومت فارم 47کی بیساکھیوں پر آئی ، زندگی ،موت اور حکومت کی تبدیلی کا کوئی پتہ نہیں لگتا۔
فارم45والاوزیراعظم چنددنوں کی مار ہے:عمر ایوب
















