اروشی روٹیلا سج سنور کر ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں
اتراکھنڈ (مشرق نیوز) بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا سج سنور کر ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے والدین کے ہمراہ ریاست اتراکھنڈ میں آبائی علاقے میں ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر اروشی روٹیلا نے پولنگ سٹیشن پر موجود لوگوں کی توجہ حاصل کی تو انہوں نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ووٹ کاسٹ کرنے کی اہمیت اور صحیح امیدواروں کا انتخاب کرنے پر زور دیا۔ اروشی روٹیلا نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق اتراکھنڈ سے ہے، ہم سب صبح ہی ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بھارتیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے گھروں سے نکلنا چاہئے۔
















