مجھے بھی پاکستانی کرکٹرز کے مسیج آتے رہتے ہیں، اداکارہ مومنہ اقبال

لاہور (مشرق نیوز) اداکارہ نوال سعید کے بعد پاکستان کی ایک اور اداکارہ مومنہ اقبال نے پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ نجی ٹی وی شو کے دوران میزبان نے اداکارہ مومنہ اقبال سے سوال کیا کہ کیا کبھی آپ کو کسی کرکٹر کے میسیجز آئے ہیں؟ اس پر مومنہ اقبال نے بتایا کہ جی مجھے پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز آتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی کرکٹرز کے مسیج آچکے ہیں کیوں کہ ہم میڈیا کے اردگرد رہنے والے لوگ ہیں لہٰذا ان مسیج کے ذریعے ایک اچھی ہائی ہیلو ہوجاتی ہے،سلام دعا ہوجاتی ہے یا پھر کہیں ملیں تو وہاں بات چیت ہوجاتی ہے۔ میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ان کرکٹرز کے مسیج میں کیا لکھا ہوتا ہے؟ اس پر اداکارہ نے بتایا کہ ان کرکٹرز کے مسیج ہاﺅ آر یو اور ہائے جیسے ہوتے ہیں۔ تاہم اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے میزبان کے سوال کے باوجود مسیج کرنے والے کرکٹرز کے نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ مجھے ان کرکٹرز کے نام یاد نہیں اور میں کیوں بتاوں ان کرکٹرز کے نام، اگر میں نے بتا بھی دیے تو وہ مشہور ہوجائیں گے۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ مسیج کرنے والے کرکٹر پہلے ٹیم میں تھے، مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اور وہ بیٹسمین تھے۔